رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنے صادر کردہ پیغام میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے پروگرام کی اھمیت و حیثیت کی جانب اشارہ کیا اور زائرین کی خدمت گزاری پر عراقی عوام کی خدمتوں اور کوششوں کو سراہا۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
بسمه تعالی قال الله تعالی « و من یعظم شعائر الله فانها من تقوی القلوب»
اربعین کی عظیم تحریک اور دنیا کے مختلف گوشے سے تعلق رکھنے والے ایک ساتھ دسیوں لاکھوں افراد کے توسط زیارت امام حسین علیہ السلام، کوئی معمولی بات نہیں ہے جس سے آسانی کے ساتھ گزرا جاسکے بلکہ اس سلسلہ میں امام زمانہ عج کی ولایت حقہ کے تمام گوشہ کو بغور دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس عظیم جم غفیر کی ہمراہی نہ فقط زائرین امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت طاھرین علیھم السلام کے محبوں کہ تنہا باطنی حفاظت کا سبب ہے بلکہ عالمی میدان میں بھی رسول اسلام حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه و آله کے عظیم الشان مکتب کی حفاظت و بقا کا باعث ہے۔
حقیقتا اس عظیم اسلامی تحریک اور دینی شعائر کی تعظیم پر زبان شکر بجالانے سے قاصر و عاجز ہے، میں اپنی بہ نسبت زائرین امام حسین علیہ السلام کے کی خدمت گزاری پر عراقی عوام کا شکر گزار ہوں اور ان کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔
نیز زائرین نے جنہوں نے تمام سختیوں کو برداشت کیا ، خدمت گزار سیکوریٹی ادارے ، دینی کمیٹیاں اور انجمنیں ، موکب داران ، ریڈیو و ٹی وی مراکز ، پولیس فورس اور انٹیلی جنس ، میڈیکل سنٹرس اور ملک کے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کا بھی ان کی مخلصانہ خدمت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، خداوند متعال سے دست بہ دعا ہوں کہ یہ عظیم لطف وکرم جسے اس نے ملک ایران و عراق کے شامل حال کیا ہے انہیں ہر قسم کی دشمنیوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے ۔/۹۸۸/ ن